اسحاق ڈار سے چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کی ملاقات،مضبوط اور شفاف کیپٹل مارکیٹ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کے لیے ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر بنانے، مارکیٹ کی ترقی کو آگے بڑھانے اور ایک مضبوط اور شفاف کیپٹل مارکیٹ کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں