پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی رخصتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات مداحوں سے شیئر کردیے، سوشل میڈیا پر ان کی بارات کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
لائبہ خان ایک نہایت باصلاحیت اور ورسٹائل پاکستانی ڈرامہ اداکارہ ہیں جن کے سوشل میڈیا پر 4 ملین سے زائد فالوورز ہیں جو اس وقت اپنے شادی کی تقریبات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ڈرامہ ’موہرا‘ کے ذریعے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ اپنی ذاتی زندگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
داکارہ نے چند روز قبل ہی مدینہ منورہ میں نکاح کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی۔

لائبہ خان کی شادی کی تقریبات میں ان کے قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی دکھائی دے رہے ہیں، حال ہی میں ان کے مہندی اور قوالی کے ایونٹس کراچی میں ہوئے، جن میں کئی معروف اداکار بھی شریک ہوئے، جن میں فیروز خان اور توبہ انور شامل ہیں۔

