سونو ڈینجرس کا گانا”آئی بسنت“ بسنت کے تمام گانو ں پر بازی لے گیا

کھڈیاں خاص(این این آئی)بین الاقوامی شہرت یافتہ کوریوگرافر و گلوکار سونو ڈینجرس کابسنت کے لیئے تیار کیا گیا خصوصی ویڈیو”آئی بسنت“ بسنت کے حالیہ ریلیزہونے والے گانوں پر بازی لے گیا۔یوٹیوب پرایک ہفتے میں ہی دیکھنے والوں کی تعدادآٹھ لاکھ سے تجاوزکرگئی،تفصیلات کے مطابق اس خصوصی ویڈیوکو ایک ہفتہ قبل سونو ڈینجرس نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائٹس پر ریلیز کیاتھا جس نے ابتدامیں ہی صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی تھی۔اس گانے کی شاعری وکمپوزیشن سونو ڈینجرس کی ہے جبکہ اس میں ریپ خان عمیرنے کیاہے اس گانے کا ویڈیو علی مصطفی نے ترتیب دیاہے جبکہ اسکی ویڈیوڈائریکشن آصف مسعودنے دی ہے۔اس خصوصی ویڈیومیں سونو ڈینجرس کے ساتھ اس کی ٹیم اور ماڈل ماروی خان اور الوینہ شاہ نے بھی پرفارم کیاہے۔اس گانے کی ویڈیو میں خصوصی طور پر پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ سلطان راہی کے صاحبزادے فلمسٹار حیدر سلطان نے بھی خصوصی انٹری دی ہے جسے شائقین نے بیحد پسندکیاہے۔اس گانے کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے سونو ڈینجرس کا کہناتھا کہ یہ گانا بسنت کے لیئے خصوصی طورپر تیارکیاگیاہے کیونکہ بسنت کا یہ ایونٹ 25 سال بعد دوبارہ منایا جارہاہے اس لیئے اسے دھوم دھام سے منانے کے لیئے اس میں اچھے میوزک کا تڑکا ضروری تھا۔ایک سوال کے جواب میں سونو ڈینجرس کا کہناتھا کہ بسنت ہمارا بہار کا خصوصی تہوار ہے جسے 25 سال پہلے ختم کردیاگیاتھا مگر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازکے مشکور ہیں کہ انہوں نے پنجاب کا یہ تہوار ایک مرتبہ پھر منانے کی اجازت دی ہے جس سے سارے پنجاب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ پتنگ سازی سے وابستہ افراد کو بھی روزگار فراہم کیا ہے۔سونوڈینجرس کا کہناتھا کہ اس گانے میں ان کے ہمراہ خان عمیرنے بھی ریپ کیا ہے جسے پسندکیاجارہاہے انہوں نے اپنے پرستاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ان کے اس گانے کو یوٹیوب اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر بیحد سراہاہے جس پر وہ ان کے مشکور ہیں اور آئندہ بھی اس طرھ کے انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ویڈیوز بناتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں