کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آپریشن ردّ الفتنۃ بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے واضح اور دوٹوک پیغام ہے، بی ایل اے ایک فتنہ ہے جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے اور بھارت کے اشاروں پر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست الحمدللہ مضبوط، قوم متحد ہے، پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق اور پوری طاقت سے توڑا جائے گا۔

