حیدری بلوچ فٹبال کلب میں ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو اور میر محمد لغاری کا دورہ، عہدیداران کا پرتپاک استقبال

کراچی (رپورٹر) حیدری بلوچ فٹبال کلب کے سرپرست ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو اور میر محمد لغاری جیکب آباد سے حیدری بلوچ فٹبال کلب تشریف لاۓ ۔ سرپرستِ اعلیٰ انجینئر امام بخش بلوچ، چیئرمین حسین بخش بلوچ، استاد قاسم سومار فنانس سیکریٹری اور سا بق کپتان عبدالنبی بابا اور جوائنٹ سکریٹری دلشاد بزنجو نے دونوں معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو اور میر محمد لغاری کی حیدری بلوچ کے ساتھ رفاقت 1980 سے جاری ہے، اور وہ آج بھی سرپرست کی حیثیت سے کلب کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اس طویل رفاقت کے دوران ان دونوں شخصیات نے کلب کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں، جو حیدری بلوچ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر کلب کے عہدیداران اور کھلاڑیوں نے حال ہی میں گریڈ 19 میں ترقی پانے پر ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو کو دلی مبارکباد پیش کیا ۔ اور دونوں معزز مہمانوں کو کلب کے سوئنیر بھی پیش کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں