وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسلام آباد میں امام بارگاہ خود کش حملے کی مذمت

کوئٹہ (این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نمازِ جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے ریاستی ادارے اور عوام یکجا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں