کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغا م میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، سعودی سرمایہ کاروں نے توانائی، معدنیات، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں ہر ممکن سہولت اور سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

