تحریک تحفظ آئین پاکستان کی شٹرڈاؤن ہڑتال،تاجرکاروبار بند رکھ کر ہڑتال کامیاب بنائیں، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان

کوئٹہ(این این آئی) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ، حضرت علی اچکزئی،میریاسین مینگل،عمران ترین، سعد اللہ اچکزئی،ظفر کاکڑ،حاجی محمدہاشم کاکڑ،سیدعبدالخالق آغا،سیدمحمدجان آغادرویش،نقیب کاکڑ،موبائل ایسوسی ایشن کے صدرکلیم اللہ کاکڑ،نصیر خان ترین،جہانگیر لانگو،اللہ داد اچکزئی،اتحاد تاجران کے صدر حسن آغا،شاہ رضاہزارہ،داؤد آغا،عنایت درانی،حاجی قاہر ترین، سید آفتاب آغانے تحریک تحفظ آئین پاکستان کی 8فروری کو شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر کے تاجران آج(اتوار) کو اپنی دکانیں اورکاروبار بند رکھیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں نے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ آکر 8فروی کی شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے بات چیت کی اور مرکزی انجمن تاجران سے اپیل کی کہ وہ 8فروری کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کریں جس کے بعد مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے 8فروری کی شٹرڈاؤن اور پہیہ جام کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔ انہوں نے بلوچستان کے تاجروں سے بھی اپیل کی کہ وہ آج تحریک تحفظ آئین پاکستان کی شٹرڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کاروبار اور دکانیں بند رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں کو معاشی طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا گیا ہے تاجروں کے ہزاروں کنٹینرکراچی اور مختلف ہوٹلوں پرکھڑے ہیں جن پر سامان کی خرابی اور گاڑیوں کا کرایہ بھی دکانداروں کو دینا پڑ رہا ہے جس سے انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ بند ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں تاجران نان نفقہ کے تحفظ ہوچکے ہیں اورٹرانزٹ کے مال کے ہزاروں کنٹینرپھنسے ہوئے ہیں جس سے تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بادڑز بند ہونے سے لیگل سامان بھی آنا بند ہوچکا ہے جس سے تاجر اور لاکھوں افراد بے روزگار اورروٹی کے محتاج ہوچکے ہیں حکومت فوری طور پر بارڈر زکھولنے کااعلان کرے تاکہ تاجر اپنا لیگل کاروبار کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ رات کے وقت بلوچستان کی شاہراہیں آمدروفت کیلئے بند ہونے کی وجہ سے گاڑی مالکان بھی کرایہ زیادہ مانگتے ہیں جس سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر قومی شاہراہوں پر رات کے وقت سفر پر پابندی ختم کرے تاکہ تاجروں کا مال بروقت پہنچ سکے اور لوگوں کی مشکلات میں کمی آئے۔ انہوں نے کہا کہ حلیم پلازہ میں آگ لگے 20دن مکمل ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک متاثرہ دکانوں کیلئے کوئی سروے ٹیم نہیں آئی ہے حکومت فوری طور پر متاثرہ دکانوں کے سروے کیلئے ٹیم بھیجے اور دکانداروں کیلئے معاوضے کا اعلان کرے تاکہ تاجر دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد سروے ٹیم حلیم پلازہ بھیجے تاکہ دکانداراسکے بعدمتاثرہ کانوں کی صفائی کرسکیں۔بیان کے آخر میں ایک مرتبہ پھرمرکزی انجمن تاجران نے بلوچستان کے تاجرں سے آج (اتوار) کو شٹرڈاؤن ہڑتال کے دوران اپنا کاروبار اوردکانیں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں