لڑکیاں شادی شدہ مرد سے رشتہ جوڑتے وقت پہلی علیحدگی کی وجوہات کا جائزہ لیں‘ بشری انصاری

لاہور(این این آئی) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں جس کے بچے اور ماضی کے رشتے ہیں تو اس شخص سے طلاق کی وجوہات کا بھی جائزہ لینا چاہیے، یہ ایک سوال ہے اوریہ جاننا آپ کا حق ہے کہ پہلا رشتہ کیوں ٹوٹا، پہلے اس نے طلاق کیوں لی، یہ عورت کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، اس کا مزاج مشکل ہو اس وجہ سے وہ چھوڑ کر چلی گئی ہو۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بشری انصاری نے کہا کہ کوئی لڑکی دوسرے کے بچوں کی ذمہ داری نہیں لیتی، لڑکے سوچتے ہیں کہ میں زندگی میں آگے بڑھ جاؤں گا، دوسری اہلیہ کو جب پہلی بیوی شوہر کے بارے میں بتاتی ہے تو وہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی اور کہتی ہے کہ اس کو چھوڑ دیا ہے اس لیے ایسا کہہ رہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر مرد نے پہلی مرتبہ کوئی گڑ بڑ کی ہے تو دوسری اور تیسری مرتبہ بھی کرسکتا ہے کیونکہ اس کی فطرت ہے، اگر کوئی مرد پہلی بیوی کے ساتھ ٹاکسک تھا تو یہ اس کی عادت ہے جو نہیں بدلتی، ایسا کیسا ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی بیٹی کو تنگ نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں