بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی قسم کے غیر قانونی ہڑتال اجتماع یا روڑ بندش کی اجازت نہیں، بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت کسی بھی سڑک کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ احتجاج کے نام پر سڑک بند کرنے والوں کے خلاف پولیس کو سخت کارروائی کے واضح احکامات ہیں،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں