قومی اسمبلی کمیٹی اجلاس: پھلین بلوچ کا پنجگور و تربت کے سیلاب متاثرین کے لیے فوری امداد کا مطالبہ

پنجگور (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات پھلین بلوچ نے اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال موجود تھے۔ اس موقع پر پھلین بلوچ نے بلوچستان میں ہونے والے سیلاب اور اس سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں۔ انہوں نے پنجگور اور تربت میں سیلاب متاثرین کی امداد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور متاثرین کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پھلین بلوچ کو یقین دلایا کہ پنجگور اور تربت میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان سے رابطہ کیا جائے گا کہ یہ علاقے امداد سے کیوں محروم رہے۔ اس موقع پر پھلین بلوچ نے ان متاثرین کی فہرست بھی احسن اقبال کو فراہم کی جن کے نام امدادی لسٹوں میں شامل نہیں کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں