بیلہ ہندو محلہ میں مبینہ طور پر شراب فروخت، پولیس کی خاموشی پر عوام میں تشویش

لسبیلہ(بیوروچیف) بیلہ کے شہر ہندو محلہ میں مبینہ طور پر مسلمانوں میں شراب فروخت کیے جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جس پر علاقے کے مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ایک لالا نامی شخص اور ایک ہندو خواتین اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث بتائے جا رہے ہیں،
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شراب کی فروخت کھلے عام ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف سماجی بگاڑ پیدا ہو رہا ہے بلکہ نوجوان نسل بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کا الزام ہے کہ بارہار شکایات کے باوجود بیلہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔
عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں، شفاف تحقیقات کروائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ شہریوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ پولیس اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے علاقے میں امن و امان اور اخلاقی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں