صحبت پور: لاپتہ نوجوانوں کے اہل خانہ کا پولیس کے خلاف احتجاج، فوری انصاف کا مطالبہ

صحبت پور (رپورٹر) صحبت پور پولیس کی ناانصافی اور ظلم و زیادتیوں کے خلاف معشوق علی کھوسہ محمد اسماعیل کٹبار دھنی بخش ساجانی کھوسہ بگن خان کھوسہ علی نواز کھوسہ و دیگر نے نیشنل پریس کلب صحبت پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے صحبت پور گل ٹاؤن میں چوری ہوئی تھی پولیس نے ہمارے گھروں پر چھاپے لگا کر ناجائز ہمارے لڑکوں کو اٹھاکر لے گئے ہیں ایس ایچ او صحبت پور ڈی ایس پی صحبت پور نے آفتاب کھوسہ اللہ ڈنہ کھوسہ رفیق کھوسہ سمیع اللّٰہ کھوسہ اعجاز احمد کھوسہ اللّٰہ ڈنہ کٹبار کو گزشتہ بیس روز پہلے اٹھاکر لاپتہ کردیا ہے ہمیں شک ہے کہ ہمارے لڑکوں کو پولیس نے مار دیا ہے انھوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ چوری میں ملوث ہے تو ایف آئی آر درج کیا جاۓ ورنہ ہمارے لڑکوں کو منظر عام پر لایا جائے ورنہ عدالت میں ہم جائے گے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان آئی جی بلوچستان چیف جسٹس اور ڈی آئی جی نصیر آباد نوٹس لے کر ہمیں انصاف دیا جائے اور ہمارے لڑکوں کو منظر عام لایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں