صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کا بستی سینگالی کا دورہ،عوام کے مسائل سنے

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے بستی سینگالی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے تحت علاقے کے عوام سے براہِ راست ملاقات کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور مشکلات صوبائی وزیر کے سامنے رکھیں، جنہیں سردار عبدالرحمن کھیتران نے موقع پر بغور سنا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے عوامی بیٹھک کا انعقاد کیا جس میں علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے بچوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں، جس سے بچوں میں خوشی اور جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ عوام نے صوبائی وزیر کا بھرپور استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی۔علاقہ مکینوں نے سردار عبدالرحمن کھیتران کو ایک عوام دوست، مخلص اور ہر طبقے کی آواز بننے والا رہنما قرار دیا۔ عوام کا کہنا تھا کہ ایسے رہنما ہی حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل سمجھتے اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرتے ہیں۔دورے کے اختتام پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے ایک بار پھر عوام کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر فورم پر بستی سینگالی کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں