بلوچستان میں حکومت،اپوزیشن عوامی فلاح، امن و ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر متحد ہیں،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا صوبائی کابینہ و اراکین بلوچستان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی عوامی فلاح و بہبود اور قیام امن کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ باعث اطمینان اور دیرپا امن و پائیدار ترقی کے ضامن ہیں مریم نواز شریف نے کہا کہ انہیں اس بات پر دلی مسرت ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ان کا پہلا سرکاری دورہ بلوچستان کا ہے انہوں نے بلوچستان کے عوام کے جذبے، قربانیوں اور پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان سے وابستگی کا جذبہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو درپیش سیکیورٹی اور ترقیاتی چیلنجز میں حکومتِ پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی پنجاب حکومت ہر سطح پر بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ صرف اور صرف قومی یکجہتی، مشترکہ عزم اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور معاشی خوشحالی آئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کا یہ دورہ بلوچستان اور پنجاب کے مابین بھائی چارے، اعتماد اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے لیے دس ارب روپے کی معاونت ایک بروقت، مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور ریاستی یکجہتی کی واضح علامت ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح، امن اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر متحد ہیں اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اور سیاسی قوتیں یکسو ہو کر کام کر رہی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بلوچستان میں قیام امن و ترقی کے لیے نیک خواہشات اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فراہم کردہ وسائل سے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ مدد ملے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے بحالی امن کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں