فلمی صنعت کے کئی بڑے نام میرے شوہر کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں،اہلیہ راجپال یادیو

ممبئی (این این اائی)بھارت اداکار و کامیڈین راجپال یادیو کی اہلیہ رادھا یادو نے بالی ووڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے کئی بڑے نام ان کے شوہر کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب راجپال یادیو چیک بانس کیسز میں دہلی کی تہاڑ جیل حکام کے سامنے سرنڈر کر چکے ہیں اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔رادھا نے بھارتی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ان کا ساتھ دیا ہے، انڈسٹری نے بھرپور تعاون کیا ہے، ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں