اسلام آباد (این این آئی)گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بھارت کو 4 دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے ملک نے سیکیورٹی کے حوالے سے بہت کام کیا ہے اور اس حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختون خوا دہشت گردی کے حوالے سے خاص توجہ چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کو 4 دن میں منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں، مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے لیے کچھ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

