کوئٹہ(این این آئی):بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل، مرکزی کابینہ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے پارٹی رہنماء میر سلام کرد کے رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بابو عبدالرحمان کرد کے گھرانے کی بلوچ قومی تحریک میں دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں میر سلام کرد نے بی ایس او کے پلیٹ فارم پر اپنے جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے آخری دم تک بلوچ قومی حقوق کیلئے ہر محاذ پر پیش پیش رہے راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل، شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ، شہید نواب امان اللہ خان زہری، شہید نور الدین مینگل، شہید اسلم گچکی سمیت دیگر شہداء و رحلت کر جانے والے سیاسی رہنما?ں کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے موجودہ حالات میں جہاں بلوچستان کو مختلف بحرانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں بلوچ نوجوانوں کیلئے مختلف شکلوں میں مختلف محاذ کھول دیئے گئے ہیں ان حالات کا متحد و منظم ہو کر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے بیان میں سلام کرد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

