کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی)قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے ہفتہ کو اسلام آباد کے نجی ہسپتال جاکر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سینئر سیاستدان مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی جنہیں گزشتہ روز عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس موقع پر قائم مقام چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے جمعیت کے مرکزی رہنما مولاناعبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ملاقات کے دوران ملک اور خاص کر بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

