نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص

اسلام آباد (این این آئی)نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کیلئے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں بجٹ دستاویز کے مطابق 41 وزارتوں و ڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، دو کارپوریشنز کیلئے 317 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، این ایچ اے کو سڑکوں کی تعمیر کیلئے 227 ارب روپے ملیں گے، پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے لیے 90 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے، آبی وسائل کیلئے 133 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق صوبوں اور خصوصی علاقوں کیلئے 253 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں، صوبائی منصوبوں کیلئے 105 ارب 78 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، سابق فاٹا کیلئے 65 ارب 44 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو 82 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے، ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کیلئے 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،ایچ ای سی کے لیے 39 ارب 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں،دستاویز کے مطابق وفاقی تعلیم کے منصوبوں کیلئے 13 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، قومی صحت کے منصوبوں کیلئے 14 ارب 34 کروڑ روپے مختص گئے ہیں، وزارت داخلہ کیلئے 12 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، دستاویریلوے کیلئے 22 ارب 41 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، وزارت منصوبہ بندی کیلئے 21 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں،آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے کیلئے 16 ارب روپے سے زیادہ رکھے گئے ہیں۔دستاویزکے مطابق ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ریونیو ڈویژن کیلئے 7 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں، دفاعی ڈویژن کیلئے 11 ارب 55 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، وزارت اطلاعات کیلئے 6 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں، سپارکو کیلئے 5 ارب 41 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ میں رکھے گئے ہیں، دفاعی پیداوار کیلئے ایک ارب 75 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق فوڈ سیکیورٹی کے لیے 4 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں، میری ٹائمز امور کیلئے 3 ارب 56 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کیلئے 2 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، صنعت و پیداوار کیلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، سرمایہ کاری بورڈ کیلئے ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق بین الصوبائی رابطہ کیلئے ایک ارب 17 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، امور کشمیر کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، وزارت قانون کیلئے ایک ارب 39 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، قومی ورثہ کیلئے ایک ارب 67 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 76 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ایس آئی ایف سی کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں