ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے اپنی فلم ’دی بلف‘ کے پریمیئر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل لاس اینجلس میں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘دی بلف‘ کے پریمیئر پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
یاد رہے کہ دونوں کا یومِ پیدائش ایک ہی دن ہے جس پر ہالی ووڈ اداکار نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی بہترین ’برتھ ڈے ٹوئن‘ قرار دیا، یہاں تک کہ انہیں نیلسن منڈیلا سے بھی تشبیہ دے دی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پریانکا بے حد باصلاحیت ہیں اور نیویارک اسکریننگ کے دوران انہوں نے میرے بچوں کے ساتھ بہت محبت سے پیش آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا برتھ ڈے بھی ایک ہی ہے، جس دوسری شخصیت کا میں سوچ سکتا ہوں وہ عظیم نیلسن منڈیلا ہیں، ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسی دوران پروڈکشن کمپنی اے جی بی او نے مزاحیہ انداز میں جو روسو کو بھی ٹیگ کیا جن کا برتھ ڈے بھی 18 جولائی کو ہے۔
دوسری جانب پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس نے ایک بار پھر رومانوی انداز دکھایا اور ریڈ کارپٹ پر پریانکا کے گاؤن کی ٹرین ٹھیک کرنے میں مدد کرتے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ فلم کے پریمیئر میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے شریک ہوئے، پریانکا نے کارل اربن، دیگر کاسٹ ممبران اور فلم کے ہدایتکار فرینک ای فلاورز کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

