بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے 7پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 10مارچ کو ہوگی

کوئٹہ(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی -36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ الیکشن قبل ازیں حکومتِ بلوچستان کی درخواست پر امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر مؤخر کئے گئے تھے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ 7 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 10 مارچ 2026 کو منعقد ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔ اس بابت، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر بھی تعینات کر دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں