مسلم لیگ(ن) کو جب بھی اقتدار ملا اس نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سیاست کی، پاکستان تیزی سے معاشی اہداف کے اہداف کی طرف بڑھ رہاہے، چوہدری نعیم کریم

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام چوہدری نعیم کریم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کرے، پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیاتھاتو مسلم لیگ(ن)کی مثبت پالیسیوں نے ملک کوبچایا، عوام کااعتماد اور پارٹی کارکنان کی محنت ہی کی وجہ ہے جس کے نتیجے میں ان کی جماعت عوامی مسائل کے حل میں آگے رہی ہے،حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت پاکستان ایک مرتبہ پھرترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے رابطہ آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے اپنے ہر دوراقتدار میں ملکی تعمیرو ترقی وخوشحالی کو ترجیح دی اور اب بھی اسی کاز کی تکمیل کی خاطر تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لائی جا رہی ہیں،مسلم لیگ(ن) کو جب بھی اقتدار ملا اس نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی سیاست کی،موجودہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے جس میں معاشی و دفاعی محاذ پر حاصل ہونے والی کامیابیاں و کامرانیاں واضح ہیں پاکستان تیزی سے معاشی اہداف کے اہداف کی طرف بڑھ رہاہے،جوں جوں پاکستان درپیش بحرانوں اور مشکلات سے چھٹکارا پا رہا ہے ساتھ ساتھ انتشاری اور ملک دشمن ٹولے کی بوکھلاہٹ بھی بڑھ رہی ہے،حکومت ملکی سیاست میں مثبت و تعمیری رحجانات کے فروغ کی خاطر بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور سیاسی اخلافات کے خاتمہ کیلئے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں مگر سیاست کے نام پر جو پاکستان کوجمہوریت کے ٹریک کے اتارنے اور انا و انتشار کو بڑھاوا دینے کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں