پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر علی حسن زہری کو بلوچستان کابینہ سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر علی حسن زہری کو بلوچستان کابینہ سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 132(3)کے تحت وزیراعلیٰ بلوچستان کی تجویز پر میر علی حسن زہر ی کو صوبائی وزیر کی حیثیت سے کابینہ سے برطرف کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میر علی حسن زہری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوایا تھا جبکہ آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے انکی صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں