کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج جمعہ کو سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اصغر علی ترین بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65سے بڑھا کر 85جبکہ قومی اسمبلی میں صوبے کی نشستیں 20سے بڑھا کر 28کرنے،رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ضلع گوادر کی موجودہ سیٹلمنٹ کو منسوخ کر کے نئی شفاف سیٹلمنٹ کرنے کی الگ الگ قراردادیں پیش کریں گے۔ اجلاس میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن رواں مالی سال کے دوران سرکاری ہسپتالوں کو ادویات کی عدم فراہمی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ صحت سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔

