اوستہ محمد ( عابدعلی) اوستہ محمد ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی اوستہ محمد شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں یکدم بڑھا دی گئی ہیں شہریوں کے مطابق جو ٹماٹر چند روز قبل 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا، وہ اب 150 روپے تک جا پہنچا ہے۔ اسی طرح مالٹا 50 سے بڑھ کر 100 روپے، جبکہ امرود 100 سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے
عوام کا کہنا ہے کہ شہر میں باقاعدہ نرخ نامہ موجود نہیں، جس کے باعث دکاندار اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ غریب اور دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، جن کے لیے رمضان جیسے بابرکت مہینے میں گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل بنتا جا رہا ہے
عوام نے ضلعی انتظامیہ، بالخصوص ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد محمد رمضان بلال سردارزادہ میر فیصل خان جمالی اور میر مرتضی خان جمالی سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر مہنگائی کا نوٹس لیں، شہر میں سرکاری نرخ نامہ جاری کریں اور گراں فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے واضح رہے کہ گزشتہ برس رمضان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستا بازار قائم کیا گیا تھا، جس سے عوام کو کافی سہولت میسر آئی تھی۔ تاہم اس بار تاحال ایسا کوئی اقدام نظر نہیں آ رہا، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم ماہِ رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ مستحق افراد بھی سکون کے ساتھ اس بابرکت مہینے کی عبادات کر سکیں اور ان کے گھروں کے چولہے آسانی سے جلتے

