پنجاب میں اساتذہ کا نیا ڈریس کوڈ؛ اساتذہ نے گاؤن پہننا شروع کردیا

ویب ڈیسک : پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے۔ اب تمام ٹیچر معمول کے اجازت شدہ لباس کے اوپر سیاہ گاؤن لازمی پہنیں گے۔ کئی سکولوں میں ٹیچرز نے 23 فروری سے پہلے ہی اپنے لباس میں سیاہ گاؤن کا اضافہ کر لیا ہے۔

پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے نیا پروفیشنل ڈریس کوڈ نافذ کیا گیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےنوٹیفکیشن کے مطابق نئے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد 23 فروری 2026 سے لازمی ہے .تاہم بہت سے ٹیچرز نے پہلے ہی اس کوڈ کو اپنا لیا ہے۔

نئے ڈریس کوڈ کے تحت تعلیمی اوقات کے دوران تمام اساتذہ کے لیے سیاہ رنگ کا گاؤن پہننا لازم ہے، سیاہ گاؤن کو تعلیمی وقار، پیشہ ورانہ شناخت اور نظم و ضبط کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

مرد ٹیچرز کے لیے شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ کے ساتھ بند جوتے یا سٹرپ والی سینڈل تجویز کی گئی ہے، جبکہ خواتین اساتذہ کو بند جوتے یا موڈیسٹ (شائستہ) سینڈل پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں