لورالائی (این این آئی)لورالائی مڑہ تنگی پولیس اور زڑہ پولیس کی مشترکہ کارروائی لورالائی لیویز افسر قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات پر اور ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی، ایس ایچ او پولیس تھانہ مڑہ تنگی نور محمد اور ایس ایچ او پولیس تھانہ زڑہ محمد یوسف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کی۔ مقدمہ فرد نمبر 29/2022 بجرم 324، 353، 186، 427، 147، 148، 149 اور 7ATA کے تحت درج لیویز سب انسپکٹر خیرالدین حمزازئی قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد جان ولد شیر خان قوم حمزازئی ساکن برڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

