تربت(نمائندہ) معروف شخصیت واجہ محمد انور جان کے فرزند اور نیشنل پارٹی کے رہنما مشکور انور ایڈووکیٹ کے بھائی حاجی مقبول انور کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مرحوم کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کے لیے سیاسی، سماجی اور قانونی حلقوں کی نمایاں شخصیات ان کی رہائش گاہ پہنچ رہی ہیں۔ اس موقع پر واجہ محمد انور جان، سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مشکور انور، سہیل انور اور دیگر فیملی ممبران تعزیت وصول کر رہے ہیں۔ اظہارِ تعزیت کرنے والوں میں رکنِ قومی اسمبلی پھلین بلوچ، سینیٹر جان محمد بلیدی، سابق جسٹس شکیل احمد ایڈووکیٹ، آدم قادر بخش، پی این پی عوامی کے رہنما عبدالغفور احمد بزنجو، ڈاکٹر نور، پروفیسر ڈاکٹر منظور، اسفندیار بزنجو، سعید صالح، ضمیر بلوچ اور فدا احمد بلیدی شامل تھے۔ جبکہ تعزیت کے موقع پر سابقہ بار کونسل چیئرمین قاسم گاجزئی ایڈوکیٹ، واجہ ابوالحسن، سابق ایڈووکیٹ جنرل ناظم الدین ایڈووکیٹ، محمد جان دشتی، ڈاکٹر محمد نور بلوچ، نعیم عادل اور میر غفور احمد بزنجو سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ تعزیت کرنے والوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

