بلوچستان میں زرعی پیداواری منڈیوں سے متعلق بل آئندہ اجلاس میں مزید بحث کیلئے پیش کیا جائے گا،قائمہ کمیٹی زراعت

کوئٹہ (این این آئی)قائمہ کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ہدایت الرحمٰن بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین زابد علی ریکی، عبدالمجید بادینی اور سید ظفر علی آغا کے علاوہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمٰن اور محکمہ زراعت، محکمہ قانون کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلوچستان میں زرعی پیداواری منڈیوں سے متعلق بل 2025 پر تفصیلی غور کیا گیا۔ متعلقہ بل کا مقصد صوبے میں زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ کے نظام کو بہتر بنانا، مؤثر ضابطہ کاری کو یقینی بنانا اور مارکیٹنگ کے جدید و منظم ڈھانچے کی تشکیل ہے۔اراکین کی جانب سے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ بل کو آئندہ اجلاس میں مزید بحث کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں