خصوصی طلباء و طالبات کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی کمشنر کچھی

بولان(این این آئی)ڈی سی آفس کچھی میں یونیسیف کے تعاون سے خصوصی معذور طلباء و طالبات میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی ایک سادہ مگر باوقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل نے کی جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے مستحق بچوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیئیتقریب میں یونیسیف کچھی کے سربراہ اعظم مری، ڈی ای او کچھی بیگ محمد رئیسانی،مختلف سرکاری و نجی اسکولوں کے ہیڈ اساتذہ سمیت دیگر آفیسران موجود تھیڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی طلباء و طالبات کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے معذوری کسی بھی بچے کی صلاحیتوں میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اگر انہیں بروقت سہولیات اور معاون آلات فراہم کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ خصوصی بچوں کو تعلیم، نقل و حرکت اور دیگر بنیادی سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہو انہوں نے یونیسیف کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے باہمی اشتراک سے فلاحی سرگرمیوں کو موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خصوصی بچوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں یونیسیف کچھی کے سربراہ اعظم مری نے اس موقع پر کہا کہ یونیسیف ہمیشہ بچوں، خصوصاً خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے اور مستقبل میں بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایسے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں