وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حافظ محمد عیسی کو گیس بل پر 90ہزار روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار حافظ محمد عیسی کو گیس کے بل پر 90000 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار حافظ محمد عیسی نے بتایا کہ وہ ہر ماہ باقاعدگی سے بل جمع کرتا رہا ہے۔لیکن SSGCL کی جانب سے 182926 روپے کا غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے وہ گیس دفتر کے متعدد بار چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔بلآخر مجبور ہو کر وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو 90000 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں