مجلس قائمہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کااجلاس

کوئٹہ(این این آئی)مجلس قائمہ برائے محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اجلاس جمعہ کو ممبر مجلس کلثوم نیاز بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مجلس کے اراکین میر علی مدد جتک، میر غلام دستگیر بادینی، عبدالمجید بادینی کے علاوہ سیکرٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عبدالرؤف بلوچ اور اسپیشل سیکرٹری اسمبلی عبدالرحمن نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بلوچستان اینیمل سلاٹر کنٹرول بل 2025 (مسودہ قانون نمبر 42، مصدرہ 2025) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مجلس نے بل کی مختلف شقوں پر غور و خوض کے بعد اپنی حتمی سفارشات مرتب کر لیں۔مجلس نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ بل کو آئندہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا جائے گا تاکہ باقاعدہ منظوری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں