پرنس آغا موسی جان احمدزئی کے گھر قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے توڑ پھوڑقابل مذمت ہے،غلام نبی مری

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری و سابقہ ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے سینئر نائب صدر پرنس آغا موسی جان احمدزئی کے گھر قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے توڑ پھوڑ کے افسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے پارٹی کے رہنماؤں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ہے، ہم جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والے ہیں اور سیاست میں عدم تشدد کے قائل ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے حالات کو بہتری کی جانب لے جانے کی ضرورت ہے مگر اس طرح کے پْر تشدد اور دہشت گردانہ کاروائی سے حالات کو مزید خرابی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا نوٹس لینا حکومت کی پہلی ذمہ داری۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ واردات میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکت سے باز رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں