ژوب (این این آئی) سماجی رہنما نعمت خان مندوخیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے الیکشن 2024 میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاجی فضل قادر مندوخیل کا ساتھ دیا تھا اور وہ الیکشن میں کامیاب ہو کر ایم پی اے منتخب ہوگئے ہیں اب بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ میرا ان کے ساتھ ہر قسم کا سیاسی اور تنظیمی تعلق ختم ہو چکا ہے، اور آئندہ میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔یہ فیصلہ میں نے اپنی مرضی اور سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

