چیئرمین اسلم بلوچ کا عالمی یومِ مادری زبان پر بلوچی کے فروغ کا پیغام

کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر چہرمین اسلم بلوچ نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سندھ اور پنجاب میں بسنے والے بلوچوں سے گزارش کی کے کہ مادری زبان ہی سے ان کی قومی شناخت وابستہ ہے اس لیئے اپنے قومی شناخت کی بقا کے لیئے اپنے مادری زبان کو فروغ دیں ، اسلم بلوچ نے حکومت بلوچستان اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں مادری زبانوں کو سلیبس میں شامل کرکے تدریس کا عمل شروع کیا جائے ، پنجاب میں کروڑوں کی تعداد میں بلوچ آباد ہیں جن کو ان کے مادری زبان سے بیگانہ رکھ کر ان کو اپنی قومی شناخت سے بیگانہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کثیرالقومی ریاست میں قوموں کی قومی تشخص زبان ثقافت کی تحفظ ریاست کا بنیادی فرض ہے مگر ریاستی سطع پر مقامی مادری زبانوں سے معاندانہ رویہ اختیار کیا گیا ہے ، اسلم بلوچ نے تمام بلوچوں سے گزارش کی ہے کہ اپنے مادری زبانوں سے محبت کرکے اپنے قومی تشخص اور زبان کی بقاکو یقینی بناہیں ، انہوں نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ مقامی زبانوں سے تعلق رکھنے والے ادیبوں ، شعرا فنکار اور گلوکاروں سے محبت کرکے ان کی بھرپور معاونت کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں