شاہ رخ خان کا وینٹی لیٹر پر موجود سلیم خان سے متعلق بڑا انکشاف

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سلمان خان کے والد اور اسکرین رائٹر سلیم خان سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر آج شاہ رخ خان ہوں تو سلیم خان کی وجہ سے ہوں۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کو برین ہیمرج کے بعد تشیوشناک حالت میں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لایا گیا تھا اور بعد ازاں انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا تھا۔

90 سالہ سلیم خان اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں لیکن ڈاکٹرز انہیں مسلسل نگرانی کررہے ہیں، اس دوران سلیم خان کے اہلِ خانہ اہلیہ سلمیٰ خان اور ہیلن، بیٹے سلمان خان، ارباز اور سہیل خان مسلسل ان کے ساتھ موجود رہے۔

ڈاکٹر جلیل ڈی پارکر کے مطابق برین ہیمرج بہت معمولی تھا، سلیم خان کا ایک چھوٹا سا پروسیجر کیا گیا جو کامیاب رہا اور ان کی طبعیت اب بہتر ہے، مگر وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں، عمر کے پیشِ نظر صحت یابی میں کچھ وقت لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں