ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی کے دوران نوجوان سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کچی پھاٹک کے مقام پر نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر نوجوان عنایت اللہ بگٹی سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

