ڈیرہ مراد جمالی،ماہ صیام کے دوران پابندی کی کھلی خلاف ورزیاں ہوٹل سمیت دیگر کھانا پینے کے مراکز سرعام کھلے رہے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی ماہ صیام کے دوران پابندی کی کھلی خلاف ورزیاں ہوٹل سمیت دیگر کھانا پینے کے مراکز سرعام کھلے رہے، روزہ کے دوران لوگ کھانے پینے میں مصروف انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ عوامی سیاسی سماجی اور مذہبی حلقوں نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ نصیراباد کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی میں ماہ صیام کے دوران روزہ کی کوئی پابندی نہیں اکثر وبیشتر ہوٹل کھلے ہیں جہاں لوگ کھانے پینے میں مصروف ہیں جبکہ شہر کے اندر دیگر دکان بھی سرعام کھلے ہوے ہیں جہاں لوگوں کو ہرقسم کی کھانا کی اشیاء مل رہی ہے جس سے ماہ مقدس رمضان المبارک کی خلاف ورزیاں ہے اور اکثر افطاری سے پہلے سہ پہر کے دران ہی زیادہ تر ہوٹل کھل جاتے ہیں مذہبی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان میں ہوٹلوں کو بند رہنے کا پابند بنایا جائے تاکہ کھلے کھانے پینے سے روزہ دار کے تقدس پامال کرنے کا عمل روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں