ڈیرہ مراد جمالی،رمضان المبارک کے ماہ مقدس منہگائی عروج پر پہنچ گئی،روزہ دار،سفید پوش طبقہ نان شبینہ کا محتاج

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں رمضان المبارک کے ماہ مقدس منہگائی عروج پر پہنچ گئی روزہ دار اور سفید پوش طبقہ نان شبینہ کے محتاج ہو کر رہ گئے کھانے پینے کی اشیاء پھل فورٹ سبزیاں گوشت دودھ دہی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ غریب طبقہ چیزوں کو حسرت بھری نگاہوں سے تکتے رہے گئے پرائس کنٹرول کمٹی غیر فعال عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بے پناہ مہگائی پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں اشیاء خودرنوش سمیت دیگر روز مرہ کی اشیاء کی قمیتیں اسمان سے باتیں کر رہی ہیں بڑا گوشت چھوٹا گوشت مین دو سو روپے اضافہ دودھ اور دہی کی قمیتوں میں پچاس سے اسی روپے اضافہ بھنڈی تین سو روپے کلو سیب چھ سو روپے کلو مالٹے نارنگی دو سو سے تین سو روپے کلو کیلا ڈیڈھ سو روپے درجن کھیرے لموں اچار اور مرغی مچھلی انڈوں کی قیمتوں میں بھی خاصہ اضافہ کر دیا گیا ہے چینی چاے اٹا گھی سمیت دالیں چاول ودیگر خودرنی اشیاء کی قمیتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ڈیرہ مراد جمالی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا نام ونشان تک نہیں انتظامیہ نے عوام کو تاجرون کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریٹری بلوچستان کمشنر نصیراباد اور ڈپٹی کمشنر نصیراباد سے اپیل کی ہے ماہ مقدس رمضان شریف میں ڈیرہ مراد جمالی میں من مانی مہگائی کا تدارک کیا جاے اور مہنگائی میں ملوث تجرون اور منافعخوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں