سی آئی اے نصیرآباد،پولیس تھانہ منجھو شوری کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی شدہ 125 موٹر سائیکل برآمد

ڈیرہ مراد جمالی (این این ائی) سی آئی اے نصیرآباد اور پولیس تھانہ منجھو شوری کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی شدہ 125 موٹر سائیکل برآمد۔پولیس کے مطابق چند روز قبل پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود سے نامعلوم مسلح ملزمان نے محکمہ صحت کے ایک ملازم کو اسلحہ کے زور پر روک کر اس سے 125 موٹر سائیکل ماڈل 2021، نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس پر ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن (ر) عاصم خان اور ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی خصوصی ہدایات و احکامات پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد شمن سولنگی کی نگرانی میں انچارج سی آئی اے نصیرآباد سب انسپکٹر بہادر علی ڈومکی نے ایس ایچ او تھانہ منجھو شوری سب انسپکٹر شاہ بخش سولنگی اور دیگر پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر ضلع جھل مگسی کے ایک مقام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی شدہ 125 موٹر سائیکل برآمد کرلی۔واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور دیگر مسروقہ سامان کی برآمدگی کے لیے چھاپے جاری ہیں، جن کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں