اوستہ محمد(عابدعلی) اوستہ محمد میں صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اوستا محمد میر مرتضیٰ خان جمالی کی ھدایت پر جناح روڈ نزد نیشنل بینک کے سامنے رمضان سستا بازار منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد نواز ڈومکی اور بابو دھنی بخش مگسی بھی موجود تھے۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر مرتضیٰ خان جمالی نے رمضان سستا بازار کا وزٹ کیا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خوردونوش مناسب اور سستے داموں فراہم کی گئیں سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد نواز ڈومکی اور بابو دھنی بخش مگسی نے رمضان سستا بازار کے مطلق چیئرمین میر مرتضی خان جمالی کو مختلف اسٹالز کا معائنہ کرایا اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشیاء کی دستیابی اور معیار پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے جبکہ رمضان سستا بازار میں آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء عام بازار کی نسبت سستے داموں دستیاب فروخت کی گئیں جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

