پنجگور (این این آئی) پنجگور دازی بونستان کا ٹرانسفارمر مرمت کے بعد فعال عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دازی بونستان میں گزشتہ کچھ عرصے سے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار تھی۔ بجلی کی بندش کے باعث گھریلو امور متاثر ہو رہے تھے۔ علاقے کے عوام کی جانب سے مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میئر میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد بلوچ اور چیئرمین یونین کونسل بونستان حاجی ریاض احمد کاشانی نے اپنے قائد راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے الگ الگ مالی و عملی تعاون فراہم کیا، جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر کی بروقت مرمت ممکن بنائی گئی اور بجلی کی ترسیل بحال ہوگئی علاقہ مکینوں نے دونوں رہنماؤں کے اس بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عوام دوست قیادت کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

