پنجگور (این این آئی) بی این پی کے مرکزی رہنما حاجی زاہدحسین نے کہا کہ بی این پی کے نائب صدر پرنس آغا موسیٰ جان کے فارم ہاؤس پر مسلح افراد کی بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، چادر و چار دیواری کی پامالی، املاک کو نقصان پہنچانا اور تاریخی اشیا کو نشانہ بنانا قیمتی سازوسامان اپنے ساتھ لے جانا بلوچ روایات اقدار اور قبائلی ضابطوں کے سراسر خلاف ہے۔یہ حملہ ایک فرد پر نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی عزت و ناموس اور تاریخ پر حملہ ہے۔ اختلافِ رائے کا جواب تشدد نہیں بلکہ دلیل اور جمہوری طریقہ ہونا چاہیے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ دار عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔بی این پی اپنے عوام اور قیادت کے ساتھ کھڑی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔

