پولیس افسر موسی خان مستوئی کی نماز جنازہ ہائی سکول گراوّنڈ اوستہ محمد میں ادا کر دی گئی

اوستہ محمد(این این آئی)بلوچستان کے علاقے ضلع اوستہ محمد سیلم کالونی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر موسی خان مستوئی سے گزشتہ روز سبی کمبڑی پل پر ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے جن کی نماز جنازہ ہائی سکول گراوّنڈ اوستہ محمد میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی نصیر آباد کیپٹن (ر) عاصم خان ایس پی کچھی معاز الرحمان ایس پی ضلع اوستہ محمد غلام حسین باجوئی سمیت پولیس افسران معززین علاقہ شہریوں اور انمجن تاجران نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید موسی مستوئی کی جسد خاکی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

اپنا تبصرہ بھیجیں