لورالائی زڑہ پولیس تھانہ کی کاروائی بھائی کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل رائفل سمیت گرفتار

لورالائی(این این آئی) لورالائی میں پولیس کی کاروائی اپنے بھائی کو قتل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کے زیرنگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ زڑہ اے ایس آئی محمد یوسف کے سربراہی میں زڑہ پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ہوے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کرنے ولا ملزم شاہ محمد ولد شبو قوم حمزازئی ساکن برڈ لورالائی کو آلہ قتل رائفل سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کیخلاف ایس ایچ او تھانہ زڑہ کے مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں