کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں اسنیچر گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب پولیس کی جانب سے ہزارہ ٹاؤن لنک شاہوانی روڈ کے قریب چیکنگ جاری تھی کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ملزم ناصر ولد اللہ نور کو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

