کوئٹہ کے علاقے بروری میں میڈیکل حب بنایا جارہا ہے ایک ہی علاقے میں شہریوں کو ٹراما سنٹر، دل، معدے،ڈینٹل کے امراض کے علاج کے اسپتالوں کی سہولت حاصل ہوگی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں میڈیکل حب بنایا جارہا ہے ایک ہی علاقے میں شہریوں کو ٹراما سنٹر، دل، معدے،ڈینٹل کے امراض کے علاج کے اسپتالوں کی سہولت حاصل ہوگی اسی علاقے میں گائنی کا جدید اسپتال بھی ایک سال میں بنادیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں بروری کے علاقے اسپنی روڈ پر دو سو بیڈ کا ٹراما سنٹر اور دل کا اسپتال تیار ہوگئے ہیں جو عنقریب فعال کردئیے جائیں گے اسی علاقے میں معدہ اور ڈینٹل کے اسپتال بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہیں ان اسپتالوں کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اسپنی روڈ پر ٹراما سنٹر کے ساتھ ہی گائنی کے حوالے سے پچاس بیڈ کا جدید اسپتال بھی بنانے کا فیصلہ ہے جو ایک سال کی مدت میں مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بروری میں بنائے جانے والے میڈیکل حب کو شہر سے ملانے کیلئے فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا جو عام ٹریفک کیلئے نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں