ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد پولیس کی کارروائی تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق صدر پولیس نے ایک کاروائی کے دوران ایک اشتہاری ملزم محمد علی ولد فضل محمد قوم بھنگر کو گرفتار کرلیا گیا جوکہ سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کے ایک مقدمے میں اشتہاری تھا جبکہ منگولی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان رازلخان اور حمزہ پسران نبی داد قوم سہرانی کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔

