ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ایک پولیس اہلکار زخمی۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود ربی کینال تاج پور کے مقام پر ڈاکووں کی لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی مسلح ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک مسلح ڈاکو جاوید گولہ ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار سہنڑان خان شدید زخمی ہوگئے مرنے والے ڈاکو اور زخمی پولیس اہلکار کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی اہلکار کو مذید علاج کیلئے سکھر ریفر کر دیا گیا ڈی ایس پی شمن علی سولنگی کے مطابق ڈاکوؤں کا تعلق بدنام زمانہ ڈکیت ببلو شاہ گروپ سے ہے دیگر ڈاکوون کا تعاقب جاری ہے اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ اپرشن شروع کردیا گیا ہے اور پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

